ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ویشویشور ہیگڈے کاگیری کا پہلا بھٹکل دورہ ، دھیان مندر پہنچ کرسوامی جی کا لیا آشیرواد

اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ویشویشور ہیگڈے کاگیری کا پہلا بھٹکل دورہ ، دھیان مندر پہنچ کرسوامی جی کا لیا آشیرواد

Mon, 11 Nov 2019 18:08:10    S.O. News Service

بھٹکل:11؍نومبر(ایس اؤ نیوز)کرناٹکا ودھان سبھا کے اسپیکر منتخب ہونے کے بعد سرسی کے رکن اسمبلی وشویشورہیگڈے کاگیری نے بھٹکل کا پہلا دورہ کیا اور تعلقہ کے کریکال میں واقع شری رام دھیان مندر پہنچ کر شری برہمانند سرسوتی سوامی جی سے آشیرواد لیا۔

بتایا گیا ہے کہ اپنے ایک نجی پروگرام کی نسبت سے موصوف  ہوناورپہنچے تھے جس کے دوران  بھٹکل کریکال کے دھیان مندر میں سوامی جی کی موجودگی کی اطلاع ملی تو وہ سیدھے بھٹکل پہنچے اور متعلقہ  مندر پہنچ کرسوامی جی  سے آشیرواد لینے کے بعد مندر کے پرسکون ماحول کی ستائش کی۔

اس موقع پر نچل مکی وینکٹ رمن مندر انتظامیہ کے صدر ایم آر نائک،جے این نائک، بی جےپی تعلقہ صدر راجیش نائک، وکیل دتاتریا نائک، گوند نائک ،اے این پائی ، ایس ایم نائک، کیدار کولے ، موہن نائک، شری دھر نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: